رینجرز نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار مئی 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد ناظم احمد اور عارف اعرف منڈا کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی اور گلشن اقبال کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد شکیل مغل، محمد مبین اور محمد یاسین پنہور عرف کباڑی کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سولجر بازار کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاظم رضا کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات (آئس ہیروئن)) کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآممد کر لی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔