اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کاروائی،گزشتہ 4ماہ میں 103644،پی ایس وی گاڑیوں اور 66717موٹر سائیکلوںکے چالان کئے گئے

اتوار 6 مئی 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے قانو ن کے خلاف ورزی کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 4ماہ کے دوران 103644،پی ایس وی گاڑیوں اور 66717موٹر سائیکلوںکے چالان کئے جبکہ 1896گاڑیاں تھانوں میں بندکیں دوسری طرف گزشتہ چارماہ کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر33340 شہریوں نے مدد کیلئے رابطہ کیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 4ماہ کے دوران قانون کے خلاف ورزی کر نے پر103644 پبلک سروس گاڑیوں کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ 1896گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر66717موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی ،جبکہ فینسی نمبر پلیٹ والی 14469،بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 21766،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 13373، اپلائیڈفار 5844 ،،لین وائلیشن والی 16144،غلط پارکنگ کرنے پر11410،اوورسپیڈنگ پر11108،سرخ اشارے کے خلاف ورزی کرنے پر9298،کالے شیشوں والی 4814،جبکہ دھواں چھوڑنے والی 258گاڑیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کیاگیا۔

(جاری ہے)

پی ایس وی گاڑیوں کے علاوہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر4971موٹرسائیکلز اور گاڑیاں اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیے گئے ہیں ۔گزشتہ چار ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیلپ یونٹ پر کال موصول ہونے پر 33340 شہریوں کو مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔۔۔۔