اسلام آباد،وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 12جرائم پیشہ عناصر گرفتار

قبضہ سے 2885گرام چرس، 470گرام ہیروئن، 240لیٹر شراب اور مال مسروقہ برآمد

اتوار 6 مئی 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 2885گرام چرس، 470گرام ہیروئن، 240لیٹر شراب اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس کے سب انسپکٹر رب نواز ، اے ایس آئی ذوالفقار علی، محمد عنایت ، ہیڈ کنسٹیبل ایاز خان نے بد نام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش یا سر زمان کو گرفتار کرلیااور ملزم کے قبضہ سے 1520گرام چرس، 20لیٹر شراب برآمد کر لی دوران پٹرتال انکشاف ہوا کہ ملزم عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں ریکارڈ کے مطابق مقدمہ نمبر138/08مقدمہ نمبر255/10مقدمہ نمبر256/140مقدمہ نمبر240/11مقدمہ نمبر249/14تھانہ ہذا میں درج ہیں جن میں وہ پہلے بھی پولیس کو مطلوب ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سہالہ پولیس نے ایک اور چھاپہ مار کر ملزمان جاوید اختر اسکے بیٹے مبشر حسین سمیت دیگر دو ملزمان مرسلین خان اور فیاض احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 200لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مزید برآں تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ملزم آصف سے 1135گرام چرس برآمد کی ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی میں ڈیزل رکھ کر فروخت کرنے والے دو ملزمان خان زیب اور ذاکر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے پرس چوری کرنے والے ملزم محمد صابر کو گرفتار کر کے 6100روپے رقم برآمد کر لی ہے۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم شال اللهسے 120گرام ہیروئن ، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم ایاز خان سے 350گرام ہیروئن ، تھانہ کرال پولیس نے ملزم صدام سے 230گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔