پوٹن پیر کے دن چوتھی مدت صدارت کے لیے حلف اٹھائیں گے

اتوار 6 مئی 2018 19:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن پیر سات مئی کو اپنی چوتھی مدت صدارت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔ یوں وہ 2024ء تک روسی صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررسا ں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوٹن اپنی نئی مدت صدارت کے دوران اپنے قریبی حکومتی حلقوں میں کئی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی طرف سے دی جانے والی مظاہروں کی کال پر ہفتے کے روز ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، جس دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناوالنی پوٹن کو ’مطلق العنان‘ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کرتے ہیں۔