سرگودھا ڈویژن میں رواں مالی سال میں 5072 ترقیاتی سکیموں کیلئے 22 ارب 30 کروڑ 25لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اتوار 6 مئی 2018 19:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) سرگودھا ڈویژن میں رواں مالی سال میں 5072 ترقیاتی سکیموں کیلئے 22 ارب 30 کروڑ 25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،جن سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی ،بھکر اور سرگودھا میں ،ترقیاتی کام جاری ہے جو اب تک 80 فیصد سے زائد مکمل ہو چکے ہیں ضلع سرگودھا میں زیادہ تر سڑکیں نئی بنائی گئی ہیں، گذشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر بھر کی بیشتر سڑکیں جوہڑوں اور تلابوں کا منظر پیش کرنے لگی ،گلی محلوں اور چوک چوراہوں پر دن بھر پانی جمع رہنا ضلعی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سرگودھا اور گردو نواح میں گزشتہ رات سے جاری بارش کا سلسلہ اگلے دن بھی جاری رہا تیز ہوائوں کیساتھ ساتھ بجلی کی کڑک سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں میں دبک کر رہ گئے تیز ہوائوں کی وجہ سے کئی مقامات پر سائن بورڈ وغیرہ اکھڑ گئے جبکہ مختلف مقامات پر درخت بجلی کی تاروں پر گرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم رہا اور کئی مقامات پر رات گئے بند ہونیوالی بجلی بارش کی وجہ سے مرمت نہ ہوسکی اور اگلے دن اتوار کے روز بجلی کو بحال کیا گیا شہر بھر میں تیز ہوائوں اور بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ کئی جگہوں پر گٹر بند ہونے سے اتوار کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والی بارش شہر بھر کی بیشتر سٹرکیں پانی میں ڈوبی رہی اور نکاسی آب کے خاطر خواہ انتظام دیکھے میں نہیں آئے ،اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سٹرکوں پر گزشتہ روز ہونے والی معمولی بارش سے اتنا پانی جمع ہو گیا ،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ ہونے والے کاموں کا آڈٹ کروائیں ، اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ مستقبل میں حکومتی خزانے کے بے دریغ استعمال نہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :