عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن تمام ممکن اقدامات کر رہا ہے، ڈاکٹر اختر نذیر

افسران پوری دیانتداری اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں،عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے میں ہر ممکن سہولیات فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن اسلام آباد

اتوار 6 مئی 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) عام انتخابات کو شفاف بنا نا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری کو پورا کر تے ہوئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے جن میں پولنگ عملے کی تربیت، آر اوز اور ڈی آر اوز جوڈیشری سے تعینات کرنا اور دیگر اقدامات شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری ( ایڈمن)الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ڈاکٹر اختر نذیر نے دفتر صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر ز کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا اجلاس میں ظفر اقبال حسین، ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ شیر بخاری اے ڈی جی ایڈمن عابد حسین، ڈی ڈی جی ایس اور صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نذیر احمد ایڈیشنل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر من وعن عمل کریں اور اپنی تمام تر توانائیاں عام انتخابات کو بہتر بنانے م یں صرف کریں انہوں نے کہا ہے کہ افسران پوری دیانتداری اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں اور عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے میں ہر ممکن سہولیات فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے اجلاس کو صوبہ بلوچستان میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں220873 فارم 15 جو اندراج اور منتقلی کیلئی2493 فارم 16 جو کہ اعتراضات کیلئے اور1347 فارم17 جو درستگی کیلئے ہیں جمع ہوئے ہیں جن پر ریوائزنگ اتھارٹی فیصلے کریں گے انہوں نے اجلاس کو مزید بتایا کہ2018 کے جنرل الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد تقریباً4492 ہو گی جو کہ2013 کے الیکشن کے مقابلے میں813 پولنگ اسٹیشنز کا اضافہ ہوا ہے اور تقریبا تمام پولنگ اسٹیشنز کو جی آئی ایس سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اراوز اور ڈی ار اوز کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں جنرل الیکشن کیلئی35000 پولنگ اسٹیشن درکار ہے جن میں80 فیصد کی ٹریننگ کی جا چکی ہے صوبائی الیکشن کمشنر نے یقین دلایا کہ ان کی پوری ٹیم اائندہ عام انتخابات کو شفاف اور عوام کی توقعات کے منعقد کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہے ڈائریکٹر آئی ٹی بلوچستان عطاء اللہ سمالانی نے اجلاس کو انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور سرس پر وگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ ظفر اقبال حسین نے تمام افسران سے ڈسپلے مراکز سے موصول ہونیوالے فارم15 اور ان پر ہونیوالے فیصلوں اور دیگر امور پر بریفنگ لی انہوں نے افسران پر زور دیا کہ انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کی بروقت نشا ند ہی کریں اور خود اس مرحلے کو مانیٹر کریں تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار ہوسکیں انہوں نے بتایا کہ ابھی تک جتنا بھی الیکشن میٹریل بشمول بیلٹ بکس، اسٹیشنری اور دیگر انتخابی مواد جو ان کے دفاتر کو موصول ہوئی ہیں ان کو بہتر طریقے سے محفوط کریں آخر میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر نے ان انتخابی مواد کی ترسیل سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن پر ڈاکٹر نذیر نے ان کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بلوچستان میں کام کرنے والے افسران کی کوشش کو سراہا اور کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افسران کا م کو مطمئن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔