چاغی، تفتان میں بابائے چاغی اور خان سنجرانی پینل کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی

اتوار 6 مئی 2018 19:50

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاک ایران سر حدی شہر تفتان میں بابائے چاغی اور خان سنجرانی پینل کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق پاک ایران سر حدی شہر تفتان میں بابائے چاغی پینل کے رہنما ہارون نوتیزئی کی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف شاہراوں پر گشت کرتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور منظور پشتین کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ریلی صوبائی وزیر میر امان اللہ خان نوتیزئی اور ڈسڑکٹ چیئر مین میر داود خان نوتیزئی کی ہدایت پر نکالی گئی ہے ریلی سے ہارون نوتیزئی ،ماسڑ شریف مینگل ،اور حاجی عبد الصمد مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج ہماری شان ہے فوج کے خلاف بات کرنے والے ہندوستان کی زبان بول رہی ہے مقررین کا کہنا تھا پاک فوج نے دشمنوں کی قمر توڑ دی ہے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ریلی کے شرکا ء نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :