Live Updates

تحریک انصاف کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ پیشہ ور سیاستدان اب پارٹی کے اندر داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ملک کاشف حبیب

اتوار 6 مئی 2018 19:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر کہار کے صدر ملک کاشف حبیب نے اتوار کے روز بتایا کہ خیبرسے کراچی تک پوری قوم تبدیلی کیلئے تیار ہوچکی ہے کیونکہ پورے ملک کی21کروڑ عوام کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ گزشتہ 35سال سے ملک پر قابض حکمرانوں نے لُوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہوئے ملک کے تمام وسائل لوٹ لیے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی حالت زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پارٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ پیشہ ور سیاستدان اب پارٹی کے اندر داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے شک نئے آنے والوں کو پارٹی مضبوط کرنے کیلئے خوش آمدید ضرور کہا جائے مگر ان کو اگلی صفوں میں لانے سے پارٹی میں پہلے سے بیٹھے ہوئے کارکنوں کا اس بارے میں سخت تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ یاسر سرفراز نے پاکستان تحریک انصاف کو ضلع چکوال میں ایک مضبوط اور بھرپور پارٹی کی شکل دیدی ہے اور اس ضمن میں راجہ یاسر سرفراز کی تاریخی قربانیاں ہیں جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ یاسر سرفراز کی قیادت میںدو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات