الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھر میں خدمت کی تاریخ رقم کی ہے، کوثر صادق

فائونڈیشن صاحب ثروت افراد کے تعاون سے دکھی انسانت کی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے گا ،نائب صدرالخدمت فائونڈیشن پنجاب شعبہ خواتین

اتوار مئی 19:50

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن پنجاب شعبہ خواتین کی نائب صدر کوثر صادق نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھر میں خدمت کی تاریخ رقم کی ہے الخدمت فائونڈیشن صاحب ثروت افراد کے تعاون سے دکھی انسانت کی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے گا وہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو ان پاور کرنے کے لیے انہیں وہ تمام حقوق دینا ہوں گے جو اسلام اور شریعت نے لازمی قرار دیے ہیں۔

اسلام سے بڑھ کر خواتین کو کسی دوسرے مذہب نے حقوق نہیں دیے۔ مغربی این جی اوز کے اشاروں پر چلنے والا موم بتی مافیا خواتین کو حقوق کے نام پر اپنے گھروں سے نکالنا اور انہیں چادر اور چار دیواری سے محروم کرنا چاہتاہے۔

(جاری ہے)

خواتین کو ملک میں اسلامی انقلاب اور شریعت کے نفاذ کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے علاوہ تمام مذاہب نے خواتین کا استحصال کیا اور عورت کی آزادی کے نام پر اسے گھر کی ملکہ بنانے کی بجائے بازار کی زینت بنادیا اور خاندان کی کفالت کا بوجھ بھی اس کے کندھوں پر ڈا ل دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اسلام عورت کو گھر میں قید نہیں کرتا، اس کی عزت و احترام اور وقار کے تحفظ کے لیے اسے مخلوط محفلوں سے بچانا چاہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں خواتین کی نصف سے زائد آبادی کے لیے تعلیم،، صحت اور روزگار کے شعبوں میں انہیں ان کی شرح آبادی کے مطابق سہولتیں ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے لیے سکول کالجز اور یونیورسٹیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اکثر سرکاری ہسپتالوں میں خواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹرز اور علیحدہ وارڈ ز کا انتظام نہیں۔ تنگ نظر حکومتوں نے بچیوں کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے، خاص طو ر پر قبائلی علاقوں میں خواتین کے تعلیمی اداروں، میڈیکل کالجز اور خواتین یونیورسٹیوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

پرنسپل اپوا سکول ناصرہ مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات قابل ستائش اور قابل تقلید ہے اس نیک کام میں ہمیں مل کر الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دینا ہو گا آخر میںبیگم اسسٹنٹ کمشنر روبینہ شاہین نے سکول کے بچوں میں سکول بیگز ،خواتین میں سلائی مشنیں اور جہیز پیکج تقسیم کیا ۔تقریب سے زاہدہ زہیر،نگہت افتخار،عائشہ کنول و دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :