محکمہ تعلیم زنانہ نوشہرہ نے تمام ضلعی کیڈرز کے خواتین اساتذہ کی سینارٹی لسٹ جاری کردی

اتوار 6 مئی 2018 20:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ نوشہرہ نے تمام ضلعی کیڈرز کے خواتین اساتذہ کی سینارٹی لسٹ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ای او زنانہ نغمانہ سردار کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلم نوشہرہ زنانہ نے تمام کیڈر کے زنانہ اساتذہ کے سینارٹی لسٹ بنائی اور انکو پبی ،جہانگیرہ اور نوشہر کینٹ کے دفاتر میںاویزاں کردیا ہے جہاں پر اساتذہ انکو چیک کرسکتا ہے ۔

جبکہ مڈل سکولز،ہائی سکولز کے اساتذہ ماسوائے ایس ایس ٹی کے وہ اپنی سینارٹی لسٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول نوشہرہ کینٹ نمبر1اور ڈی ای او زنانہ کے دفتر میں چیک کرسکتی ہے اور لسٹ میں غلطی کی صورت میںاپیل بمعہ ثبوت دس مئی تک ڈی ای او زنانہ دفتر میں جمع کرائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :