Live Updates

الیکشن 2018میں نو شہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی حلقو ں سمیت صوبہ بھر میں کلین سو یپ کر یںگے،انجینئرطارق خٹک

اتوار 6 مئی 2018 20:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) جے یو ائی( ف) کے صوبائی رہنما امیدوار حلقہ پی کی65 انجینئر طارق خٹک نے کہا ہے کہ نو شہر ہ میں جے یوآئی( ایم ایم ای) کامیاب جلسے نے پی ٹی آئی کی نیند یں حر ام کر دی ہیں 2018کے الیکشن میں نو شہر ہ سے تحریک انصاف کا صفا یا کر دیا گیا جلسے نے ثابت کیا ہے کہ جمعیت علماء اسلا م خیبرپختونخوا ہ کی کی سب سے بڑ ی عوامی جماعت ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف)ضلع نو شہر ہ رہنما ایم ایم اے کے امیدوار پی کی65 انجینئر طارق خٹک نے خٹک باغ ڈاگ اسماعیل خیل میں اجلاس کے بعد میڈیا اور اخبار نویسیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این 25 کے ایم ایم اے کے امیدوار پیر ذوالفقار باچا، ملک فیاض الرحمن، الحاج پرویز خٹک اور جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ جے یوآئی کا ڈاگ اسماعیل جلسہ عام میں جے یوائی( ف) ضلع نوشہرہ نے بھر پور قوت کامظاہرہ کیا، جس سے مخالفین کی انکھیں کھول گئی۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ عام میں ہزاروں کارکنوں اور عوام کی شرکت سے ثابت ہوگیا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے بے زار ہوچکے ہیںاور عوام کی نظریں ایک مرتبہ پھر دینی سیاسی جماعتوں پر ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ 2018متحد ہ مجلس عمل کا ہے الیکشن 2018میں نو شہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی حلقو ں سمیت صوبہ بھر میں کلین سو یپ کر یںگے عوام کتا ب کے نشان پر مہر لگا ئیں گے ، ڈی آئی خان ، کر ک ، مردان اور نو شہر ہ میں کے کامیاب ترین جلسو ں نے یہ ثابت کر دیا کہ جمعیت علما ء اسلام صو بہ کی سب سے بڑ ی عوامی جماعت ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات