سخاکوٹ بازار میں پاکستان زندہ باد ریلی کاانعقاد

اتوار مئی 20:00

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سخاکوٹ بازار میں پاکستان زندہ باد ریلی منعقدکی گئی جس کی قیادت زندہ باد ریلی کے آرگنائزر اور سوشل ورکر فواد خان ،،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر تحصیل کونسل سبز علی خان ،تاج بادشاہ اور عامر سہیل خان کر رہے تھیں ۔ریلی میں تاجر برادری ، سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھیں جس پرپاک فوج کیساتھ اظہار محبت و یکجہتی اور پاکستان زندہ بادہ کے نعرے درج تھیں۔

ریلی کے شرکاء نے پورے سخاکوٹ بازار کا چکر لگایا اور مین بس سٹاف پر جلسہ منعقد کیا جس سے سوشل ورکر اورریلی کے آرگنائزر فواد خان ، تحصیل کونسل درگئی میں اپوزیشن لیڈر عامر سہیل خان ، ممبر تحصیل کونسل درگئی سبزعلی خان ، تاج بادشاہ ، ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے جنرل سیکرٹری عنایت خان ، جاسم علی ایڈوکیٹ ،عالمگیر خان ،وقاص علی اور اے این پی کے رہنماء شاد محمد خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وطن عزیز کے لئے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروںکے جوانوں کے قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کو جب بھی ہمارے خون کی ضرورت ہوگی انشاء الله پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کا دفاع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں اور پختونوں کے نام پر کچھ لوگ بیرونی ایجنڈوں پر عمل پیرا ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہیں کہ یہ لوگ اُس وقت کہاں تھیں جب ملک میں بد امنی اور دہشت گردی عروج پر تھی لیکن جب پاک فوج ، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم ہوا ہے تو یہی سازشی عناصر سرگرم عمل ہو گئے ہیں لیکن وطن عزیز کے دفاع اور مضبوطی کے لئے ہم سب ایک ہیں اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر غیر ملکی اشاروں پر ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ہم سب ملکرہر سازش کو ناکام بنائینگے اورملک کے خلاف تیار کئے گئے غیر ملکی منصوبوں کو نیست و نابود کرینگے ۔