Live Updates

پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، محمدہمایون خان

اتوار 6 مئی 2018 20:00

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر محمدہمایون خان نے کہا ہے کہ عوام دلفریب نعروں اور جھوٹے وعدوں پرمزید دھوکہ نہیں کھائینگے اور زمینی حقائق پر نظر رکھتے ہوئے پی پی پی کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ،پی پی پی ہی عوام کی ترقی کا ضامن ہے،عوام نے پانچ سال میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی،حقیقی تبدیلی کا دور پی پی پی کا تھا اور آئندہ بھی یہ دور آنے والا ہے کیونکہ پی ٹی ائی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے سر کردہ نوجوانوں نے پی پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ شمولیت کرنے والوںایوب جان،سلیم اللہ،خانزادہ، زبیر،امجد،فیصل،اقبال،لطیف،رحیم اللہ،رفیع اللہ ضیاء اللہ،شاہ زمین،اجمل خان، اسحاق،ارشاد،سلمان،جبران،اسلم خان،عجب خان،غفور خان، فدا خان،فہیم،نوید،مظفر،انور،زیشان،شاہد،فرید وغیرہ شامل ہیں جن کو صوبائی صدر نے ٹوپیاں پہنا کر پی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے نگینہ خان، جہان روم خان، اصف، عبدالکبیر خان،مسلم خان،باچہ حسین نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا کہ یوٹرن ماسٹر عمران خان قوم کے بچوں پر رحم کھائیں،درحقیقت عوام کی اصل جماعت پیپلز پارٹی ہے جس کا ایک نظریہ ہے، آج جہاں بھی بجلی ہے ،روڈ ہے، سکول ہے، ترقی ہے یہ سب پی پی پی کی مرہون منت ہے جس کے مخالفین بھی قائل و معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں ملاکنڈ کی ترقی کے لئے ایسے منصوبے شروع کئے جو لوگ آئندہ پچاس سال میں بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کا شکر گزار ہوں۔ نوجوانوں کی پی پی پی میں جوق در جوق شمولیت نیک شگون ہے اور کامیابی کی علامت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات