ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 140 ملزمان گرفتار

اتوار 6 مئی 2018 20:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ٹریفک پولیس کا صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 140ملزمان کوگرفتارکرلیاجبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر100سے زائد گاڑیوں کا چالان اسی طرح تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر گوسید رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک علی گوہر خان نے بمعہ دیگر نفری گزشتہ روز اتوار کو چھٹی کے باوجود پشاور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تجاوزات کا سبب بننے 140ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

آپریشن کے حوالے سے ایس ایچ او ٹریفک علی گوہر خان نے بتایا کہ یہ آپریشن ہم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کررہے ہیں اور اس کی ہدایت ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے دی ہوئی ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید رحیم خان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہم نے تجاوزات کا سبب بننے والے 140 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ ایس ایچ او ٹریفک علی گوہر خان نے عوام اور پشاور کے تاجران سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے وہ ٹریفک پولیس کا ساتھ دیںکیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر تجاوزات کے خاتمے میں سو فیصد کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :