ضلع ہنگو میں ’’رنگ دے ٹل‘‘ کے نام پر ٹل ٹی ایم اے کی جانب سے خصوصی مہم جاری

اتوار 6 مئی 2018 20:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء)ضلع ہنگو میں ’’رنگ دے ٹل‘‘ کے نام پر ٹل ٹی ایم اے کی جانب سے خصوصی مہم جاری، تحصیل ٹل میں گلیات,سرکاری بلڈنگ,پارکیں،گراؤنڈ اور مارکیٹس کی صفائی سمیت رنگ روغن کا آغاز ٹل کینٹ پل سے کردیا گیا۔تحصیل ناظم حاجی پیاؤزار کی خصوصی ہدایات پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ٹل کی بھی بیوٹیفیکیشن کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن کے ٹیکس سپرڈنڈنٹ نثارمحمد نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل کونسل کے منظوری کے بعد صفائی واک کے کام انعقاد کے بعداتوار کے روز سے باقاعدہ ''رنگ دے ٹل''مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم میں ٹل سمیت تحصیل بھر میں سڑکیں,پارکیں،گراؤنڈزاور سرکاری مقامات سمیت پورے تحصیل کو رنگوں سے سجایا جائیگاجبکہ اس مہم کیلئے تحصیل کونسل کے ترقیاتی فنڈ سے تمام اخراجات کئے جائیں گے۔