فیصل آباد ،ْچک سیدن میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ سمیت 4 رشتہ داروں کو قتل کردیا

اتوار 6 مئی 2018 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) فیصل آباد کے علاقے چک سیدن میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ سمیت 4 رشتہ داروں کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک سیدن میں ریاض نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں ملزم کا والد، بھابھی، بھتیجی اور بھتیجا شامل ہیں، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :