آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام ادبی نشست آج ہوگی

اتوار مئی 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام ادبی نشست 7 مئی 2018ء بروز پیر شام 6 بجے منظر اکبرہال میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت صبیحہ صبا کریں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ہارون رشید اور مہمانان اعزازی پروفیسر رضیہ سبحان امریکہ،، منیف اشعر ملیح آبادی کینیڈااور عشرت معین سیما جرمنی سے ہونگی۔اظہار تشکر وقار زیدی کریں گے اور نظامت کے فرائض سہیل احمد انجام دیں گے۔