ْٹریفک پولیس ضلع ملیر کا ڈی ایم سی عملے کے ہمراہ گل احمد چورنگی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی مزاحمت، پتھرا ، پولیس کا ایکشن ، 11افراد کو حراست میں لے لیا، قائدآباد تھانے میں مقدمہ درج

اتوار مئی 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) ٹریفک پولیس ضلع ملیر کا ڈی ایم سی عملے کے ہمراہ گل احمد چورنگی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی مزاحمت، پتھرا ، پولیس کا ایکشن ، 11افراد کو حراست میں لے لیا، قائدآباد تھانے میں مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر نورانی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس ضلع ملیر نے ڈی ایم سی کے عملے کے ہمراہ گل احمد چورنگی اور اس کے اطراف سڑکوں پر قائم تجاوزات کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن کیا تو آپریشن کے دوران بعض عناصر نے پولیس اور تجاوزات صاف کرنے والے ڈی ایم سی عملے پر پتھرا کیا اور مزاحمت کی کوشش کی۔

جس پر ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لے کر قائد آباد تھانہ کے حوالے کر دیا اور سرکاری کام میں مداخلت و رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ بعد اذاں ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی کی نگرانی میں شاہراہوں سے تمام تجاوزات مکمل طور پر صاف کر دی گئیں۔تجاوزات کے خلاف کاروائی کو علاقہ معززین اور دیگر عوامی حلقوں نے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے سبب ٹریفک کے جام رہنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :