مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو فور ی طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، بلوچستان متحدہ محاذ لیبر ونگ

اتوار مئی 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ لیبر ونگ کے زیراہتمام خاران میں بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے ملک قربان ترین ، ارشاد درانی ، جیلانی خان بڑیچ ،سلطان مزدور یار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار مزدوروں کو مزدوری کی غرض سے خاران لیکر گیا لیکن تھیکیدار مزدووروں کے جان کو تحفط فراہم نہیں کرسکتا ٹھیکیدار کی غفلت کی وجہ سے مزدور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان متحدہ محاذ شہیدوں کی وارث پارٹی ہے پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اور دیگر مظلوم عوام کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آج بھی خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے علم حق بلند کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو فور ی طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اور عملی اقدامات کئے جائیں۔