پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدرسیدفخرعلی شاہ کا خیبر ایجنسی کا دورہ

اتوار 6 مئی 2018 20:10

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودکے علاقہ غنڈی میں خاورشاہ بیس بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدرسیدفخرعلی شاہ نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کی اورچھ کھلاڑیوں کو بھی نیشنل بیس بال کیمپ لاہورکے لئے سلیکٹ کئے جو آئندہ ایشئن ٹورنامنٹ اورپھر ورلڈ ٹورنامنٹ میں بھی فاٹا کے کھلاڑی سلیکٹ کرکے شامل کرینگے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکیا انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور سہولیات نہ ہونے کے باوجودبھی فاٹا کے کھلاڑی ہر میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لئے فخر کی بات ہے کہ یہاں کے کھلاڑی انٹرنیشنل بیس بال ٹورنامنٹس میں دو دفعہ باہر ملکوں کا دورہ کر چکے ہیں۔جمرودکے علاقہ غنڈی میں بیس بال کیمپ کے ساتھ گراو،ْنڈ نہ ہونے کے باوجود کُل 150 کھلاڑی اپنی اپ کی مدد کے تحت ٹریننگ حاصل کررہے ہیں اوراخرمیںانہوں نے یہاں کے عوام کو ان کھلاڑیوں کیساتھ بھرپورتعاون کرنے پرزوردیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ گل جان،علی خان،نسبت علی اورکپتان آفریدی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :