ْ وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ ہے ،ْ بلاول بھٹو زر داری کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت

احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ،ْحملے میں ملوث کردار کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ْ بیان

اتوار 6 مئی 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ پرحملہ نہیں بلکہ یہ ریاست پرحملہ ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور حملے میں ملوث کردار کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پی پی پی رہنما نیئربخاری نے بھی احسن اقبال کی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔