احسن اقبال نفرت کی سیاست کا شکار بنے ہیں، طلال چوہدری

اتوار مئی 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ احسن اقبال نفرتوں کی سیاست کے فروغ کا شکار بنے ہیں ،ْوہ اکثر کہتے رہے ہیں کہ ایسی سیاست نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے 20سے 22 سال نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ضرورت پڑی تو انہیںڈسٹرکٹ ہسپتال ناروال سے لاہور بھی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔