صدر گوگیرہ‘روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے سسرالی دہلیز پر خود پر پٹرول چھڑک کر آ گ لگا لی

نازک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا سسرالی فرار ، پولیس نے تحقیقات کاا ٓغاز کردیا

اتوار مئی 20:20

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے سسرالی دہلیز پر خود پر پٹرول چھڑک کر آ گ لگا لی ،نازک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا ،سسرالی گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گائوں 20ٹو ایل کے رہائشی اللہ رکھا کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جس کی بیوی مبینہ طور پر جھگڑے کے بعد اپنے میکے چلی گئی جس کو منانے کے لیے اللہ رکھا گزشتہ روز اپنے سسرالی گھر گیا اور اپنی بیوی کو کہا کے وہ اس کے ساتھ چلے لیکن اس کی بیوی نے کسی بھی طرح واپس جانے سے انکار کر دیا جس پر اللہ رکھا نے دلبرادشتہ ہو کر سسارلی گھر کی دہلیز پر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس سے اسکا جسم 65فیصد سے زائد جھلس گیا جس کو مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے اور ڈی ایچ کی اوکاڑہ میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے اس کو لاہور ریفر کر دیا اللہ رکھا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ نصیر خان وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اللہ رکھا کے سسرالی گھر پہنچے لیکن گھر والے پولیس پارٹی کے پہنچنے سے قبل ہی گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے تھے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔