گوجرخان‘پولیس تھانہ گوجرخان نے پولٹری ڈیلرکو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 6 مئی 2018 20:20

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پولیس تھانہ گوجرخان نے پولٹری ڈیلرعرفان قریشی کو قتل کرنے والے ملزم کو واردات کے چھ گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم فرار نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کو قتل اور دیگر افراد کو زخمی کرنے والا ملزم راشدجو واردات کے بعد فرارہوگیا تھا سی پی اوراولپنڈی افضال احمد کوثر نے تاجر کے قاتل کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر انچارج تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارٹیم تشکیل دی‘ پولیس کی بروقت حکمت عملی کے باعث قتل کا ملزم ملک راشد واردات کے چھ گھنٹے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

اشتیاق چیمہ نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا اورعرفان قریشی کے بھائی کامران قریشی کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں زیر دفعہ 324/302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا‘ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ادھر قتل ہونے والے تاجر عرفان قریشی کو باباشیخ طالب والے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا‘ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :