صدرمملکت ممنون حسین کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت

اتوار مئی 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) صدرمملکت ممنون حسین نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم برداشت معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔