محکمہ صحت کی جانب سے انٹرنیشنل ڈے آف مڈ وائیوز کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد

اتوار مئی 20:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام اور پاورٹی ایریڈیکشن انیشیٹو محکمہ صحت کی ایم این سی ایچ پروگرام کی جانب سے مشترکہ طور پر انٹرنیشنل ڈے آف مڈ وائیوز کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ خان محمد سانگھرو، ممبر ضلع کونسل ندا نثار احمد کھوڑو، ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بلوچ، ریجنل منیجر سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام محمد عمر برڑو، فوکل پرسن ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر شوکت ابڑو، پرنسپل ایل ایچ وی پبلک ہیلتھ اسکول لاڑکانہ سید عظیم شاہ، ڈاکٹر پرہ سکینہ گاد اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے تربیت حاصل کرنے والی مڈ وائیوز کو مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی کمیونٹی میں غریب اور لاچار خواتین کو زچگی سے قبل اور بعد کے دوران معلومات فراہم کریں تاکہ ماں اور بچے کی اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :