دہشتگردی پر قابو کئے بغیر پاکستان کی اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے ،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو

دہشتگردی ایک ریجنل ایشور ہے ،جب تک ریجن کے تمام ممالک ملکر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات نہیں اٹھائیں گے تب تک اس پر قابو کرنا ممکن نہیں ہے،وفاقی وزیر

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی صدارت میں محمد شہی ہائوس ایوان قلات میں دوسرے دن بھی ہوا ،اجلاس میں پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو ،سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر میر کبیر محمد شہی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ،پارٹی کی صدر وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی پر قابو کئے بغیر پاکستان کی اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے ،دہشتگردی ایک ریجنل ایشور ہے ،جب تک ریجن کے تمام ممالک ملکر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات نہیں اٹھائیں گے تب تک اس پر قابو کرنا ممکن نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو پارلیمنٹ کی بالادستی کا احترام کرنا ہوگا،تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہی سے ترقی وخوشحالی ممکن ہوسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کیساتھ ہمیں بہتر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں امن وامان کا مسئلہ پورے ریجن کے امن وامان سے مربوط ہیں ،ریجن کے تمام ممالک کو ملکر دہشتگردی کے خلاف موثراقدامات اٹھانے ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بین الااقوامی طورپر شدید مشکلات ومسائل کا سامنا ہے ایک مخصوص لابی ملک پر اقتصادی پابندی لگانے کی کوششوں میں لگا ہواہے ،ہماری کوششوں کے باوجود دنیا ہمارے دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے مطمئن نظر نہیں آرہاہے ،ہمیں اندرونی معاملات میں الجہنے کی بجائے پاکستان کے بنیادی اقتصادی معاملات اور دہشتگردی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا،سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر کبیر محمد شہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18ویں ترمیم کو سبوتاث کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،18ویں ترمیم کو خطرات کا سامنا ہے ،اور اسے رول بیک کرنے کی ساز ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم پر سندھ وپنجاب نے بہترا نداز میں قانون سازی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے افغانستان کیساتھ بارڈر منیجمنٹ نظام کو بہتر کرنے اور موثر بنائے بغیر دہشتگردی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے مثبت اثرات سے بلوچستان تاحال محروم ہیں ،سی پیک سے ابھی تک بلوچستان کے عوام کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے ،پاکستان پاپندی لگنے کے خطرات موجود ہیں ،ہمیں ان خطرات سے نمٹنے کیلئے بھر پور انداز میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی دنیا سے ملکر بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں ،نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بااختیار کمیٹی تشکیل دی ،جو تمام سیاسی ،قومی اور مذہبی جماعتوں کیساتھ مذاکرات کرے گی ،اجلاس میں الیکشن مینی فیسٹو کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ،بلوچستان کے تمام ریجنوں پر الگ الگ مقامی سطح پر مذاکراتی ٹیم تشکیل دیا گیا ہے۔