گورنر سندھ محمد زبیر کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے حکومت کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہے۔