سیاست میں برداشت اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ، وزیر اطلاعات سند ھ کی احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) صوبائی وزیربرائے اطلاعات ، محنت ، ٹرانسورٹ وماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ کی نارووال کنجروڑ میں ن لیگ کے جلسے میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے احسن اقبال کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات کے خلاف غیر سیاسی حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاھ نے مزید کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر کئے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سید ناصر حسین شاھ نے احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ۔