Live Updates

تحریک انصاف کے 12مئی کے کراچی کے جلسے کے حوالے سے انصاف ہائوس سے گلشن اقبال تک ویلکم عمران خان ریلی

پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کی شرکت، ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی گلشن اقبال جلسہ گاہ پہنچی مئی کو حکیم سعید فٹبال گرائونڈ گلشن اقبال پر ہم نے جلسہ کا اعلان کیا ہے ، پ پ والے بھی اسی جگہ جلسہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔حلیم عادل شیخ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 12مئی کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے حکیم سعید فٹبال گرائونڈ پر ہونے والی جلسہ کے حوالے اسے انصاف ہائوس کراچی سے گرائونڈ تک پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں کی قیادت میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں و کارکنوں نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو حکیم سعید فٹبال گراونڈ گلشن اقبال پر ہم نے جلسہ کا اعلان کیا ہے ، پ پ والے بھی اسی جگہ جلسہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں ، گلشن اقبال کے حکیم سعید فٹبال گرائونڈ پر 12مئی کو ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا کراچی کی عوام جاگ چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب باریاں لینے والی پارٹیوں کے دن ختم ہوچکے ہیں، لیاقت آباد ٹنگی گرائونڈ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے پر نوٹنکیاںلگاکر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے ، دونوں ناکام جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی کی عوام دونوں پارٹیوں کو مسترد کر چکی ہے، انہوں نے کہا ہم 12مئی کو تاریخی جلسہ کریں گے جس میں چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جو پارٹیاں ٹنکی گرائونڈ نہیں بھر سکے وہ شہر میں کیا کریں گے۔ 12 مئی کے دن لسانیت پھیلانے کے لئے کراچی میں خون بہایا گیا۔ہم 12 مئی کو جلسہ کر کے شہر میں محبت تقسیم کریں گے اور پھول نچھاور کریں گے۔ 12 مئی کو حکیم سعید فٹبال گراونڈ گلشن اقبال پر ہم نیجلسہ کا اعلان کیا ہے ہمارے جلسے کے اعلان بعد پیپلز پارٹی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔

اسی جگہ پر ہمارے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی جلسہ کرنا چاہتی ہے ، پیپلز پارٹی فساد کی سیاست کو جنم دے رہی ، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی والوں پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا خوف طاری ہوچکا ہے ہم 12 مئی کو اسی جگہ بہت بڑا جلسہ کریں گے تیاریاں جاری ہیں انہوں نے کہا کرپشن اور بھتہ خوری کی وجہ عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مسترد کر دیا ہے ، ہم کراچی شہر کو امن کا گہوارہ بنا کر کھوئی ہوئی روشنیاں دوبارہ دلوائیں گی, ریلی میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گل نمروز خان، جئہ پرکاش اکرانی، بھاشانی شاہ، ڈاکٹر روبینا، صائمہ ندیم، ڈاکٹر روبینا،سمیت دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات