ٹھٹھہ کے قریب تین مختلف واقعات 2افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے

اتوار مئی 20:30

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) ٹھٹھہ کے قریب تین مختلف واقعات 2افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم کوسٹر کی زرد میں تھانہ مکلی کا 28 سالہ پولیس اہلکار ہلاک جھرک کے قریب ڈاٹسن کلٹی 16 افراد زخمی 4کی حالت نازک کینجھر جھیل کے قریب مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم 3 افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک سول ہسپتال مکلی طبعی امداد کیبعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پرشورا موری کے قریب ڈیوٹی پر معمور پولیس اسٹیشن مکلی کا اہلکار 28 سالہ غلام شبیر خاصخیلی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے فجر کے وقت موقع پر ہلاک ہوگیاجس کی نعش مکلی ہسپتال میں پوس مارم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ جھرک کے قریب درگاہ لاکھو پیر سے واپسی پر تیز رفتار ڈاٹسن بے قابو ہوکر کلٹی ہوگئی جس کے باعث 16 افراد زخمی ہوگئے جن میں چار افراد غلام حسین اسماعیل، آدم اور محمد قاسم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں قریبی ڈسپنسری میں طبعی امداد کے بعد حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے مذکورہ افراد کا تعلق سجاول بدین کے دیہی علاقوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبعی امداد بعد کے بعد روانہ کردیا گیا کینجھر جھیل کے قریب وین اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 3 افراد شبیر خاصخیلی اور امجد چانڈیو جبکہ وین میں سوار حیدرآباد کا رہائشی رسول بخش کھٹی شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال مکلی طبعی امداد دی گئی جبکہ شبیر خاصخیلی کو تشویش ناک حالت میں میں طبعی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثات کے شکار گاڑیوں کو ٹھٹھہ پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہی.۔