ینگ مظفر آباد لانڈھی می فٹبال گرائونڈ میںجاری آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میں دو پری کوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوگئے

کراچی یونائیٹڈ نے اعظم اسپورٹس ایسٹ کو اور بلوچ مجاہد ابراہیم حیدری کی ٹیم نے ینگ تغلق سائوتھ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملیر کے زیراہتمام ینگ مظفر آباد لانڈھی می فٹبال گرائونڈ میںجاری آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میں دو پری کوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوگئے۔کراچی یونائیٹڈ نے اعظم اسپورٹس ایسٹ کو 2-0سے اور بلوچ مجاہد ابراہیم حیدری کی ٹیم نے ینگ تغلق سائوتھ کو3-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم نے اعظم اسپورٹس ایسٹ کو 2-0سے ہرانے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن فاروڈز کی جلدبازی کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ہاف ٹائم میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابررہا۔

وقفے میں مہمان خصوصی ڈی ایف اے ملیر کے سینئرنائب صدر اکرم خان سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ان کے ساتھ دیگرمہمان گرامی میںغوث بخش، فضل بلوچ، عطاء اللہ خان، رسول بخش لالہ،سائیں خالق، رفیق بلوچ، امتیاز ، اظہر محمود مفتی ،آصف شاہ شامل تھے۔دوسرے ہاف میں اعظم اسپورٹس اور کراچی یونائیٹڈ کے فاروڈز کو کئی یقینی گول کے مواقع ملے لیکن ان پر گول اسکور نہ کیا جاسکا۔

کھیل کے اختتام سے دس منٹ قبل کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے 81ویں منٹ میں زاہد نے گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو 1-0کردیا۔دو منٹ کے بعد83 ویں منٹ میں رضوان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو 2-0سے دگنا کردیا۔دوگول کے خسارے کے بعد اعظم اسپورٹس نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن فاروڈز نے گول کے مواقع ضائع کردیئے۔ ریفری کی اختتامی وسل پر کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم 2-0سے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں بلوچ مجاہد ابراہیم حیدری کی ٹیم نے ینگ تغلق سائوتھ کو3-0 سے ٹھکانے لگادیا۔پہلے ہاف کی11 ویں منٹ میں بلوچ مجاہد کی طرف سی میں عمر بلوچ نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ینگ تغلق کی ٹیم نے جوابی حملے کئے لیکن فاروڈز نے گول کے مواقع ضائع کردیئے اور گول برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

وقفے سے دو منٹ قبل بلوچ مجاہد کی جانب سے علی بلوچ نی43 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو2-0 سے دگنا کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بلوچ مجاہد کی ٹیم 2-0سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں بھی دونو ں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن فنشنگ کے فقدان کے باعث گول اسکور نہ کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔کھیل کی78 ویں منٹ میں بلوچ مجاہد کی طرف سے عمر بلوچ نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 3-0سے سرخرو کرکے فائنل ایٹ میں سیٹ کنفرم کرادی۔ میچ کے ریفری عبدالطیف ، خالد جمی، ڈپٹی ریفریز،فرید طوفان،محمد اکرم ،میچ کمشنر محمد حنیف بلوچ اور میڈیا کوآرڈینیٹرمحمد سلیم سماء تھے۔