کورنگی بلوچ فٹبال گرائونڈ پرخیبر مسلم سالار ویلفیئر سینٹر کو پنالٹی ککس پر شکست دیدی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کورنگی بلوچ فٹبال گرائونڈ پرسالار ویلفیئر سینٹر اور خیبر مسلم کے درمیان کھیلا گیا میچ جوکہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابررہا۔ پنالٹی ککس پر خیبر مسلم نے سالار ویلفیئر سینٹر کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر سالار ویلفیئر سینٹرکے آفیشل طارق کلمتی نے میچ کمشنراور اسسٹنٹ ریفریز کونازیبانہ الفاظ کہا اور بد تمیزی کی۔ جس پر ڈی ایف اے ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج نے ڈسپلن ایکشن لیتے ہوئے طارق کلمتی پر ایک سال کی پابندی اور دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :