بلوچستان میں قبائلی روایات کے باعث آج بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ،بلوچ وپشتون قبائلی عمائدین

پشتون وبلوچ کو دنیا کی کوئی بھی طاقت الگ نہیں کر سکتے، برادر اقوام نے ہمیشہ صوبے میں امن وترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں،نومنتخب سردار سردار علی احمد پرکانی کی دستار بندی کے موقع پر اظہار خیال

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) بلوچ وپشتون قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی روایات کے باعث آج بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور پشتون وبلوچ کو دنیا کی کوئی بھی طاقت الگ نہیں کر سکتے برادر اقوام نے ہمیشہ صوبے میں امن وترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے اور یہاں قبائلی روایات کومد نظر رکھ کر ایک دوسرے کا احترام کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہا رآغا عمر جان احمد زئی نومنتخب پرکانی قبیلے کے سردارعلی احمد پرکانی ، میر لیاقت لہڑی ، میر ظفر اللہ شاہوانی، شمس مینگل ، سعید لانگو، ربانی خلجی، صدیق اچکزئی، مولوی عبدالرزاق پرکانی، ٹکری خدائے رحیم سر پرہ، میر خالقداد پرکانی، عباس درانی ودیگر نے سریاب کشمیر آباد میں پرکانی قبیلے کے نومنتخب سردار سردار علی احمد پرکانی کی دستار بندی کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ نومنتخب سردار اپنے قبیلے بلکہ صوبے میں رہنے والے برادر اقوام کے درمیان امن وبھائی چارگی کے لئے اپنا کردا راد ا کرے ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی بلوچستان میں ان سرداروں اور نوابوں کے بدولت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور برادر اقوام ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کا خیال رکھتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہم متحد ہوجائے تو ہم صوبے کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والے کسی بھی صورت اپنے سازش میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ہم تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انتہائی پسماندہ ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے بھر پور کردا راداکرے اور حکومت وقت سے بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے یہاں کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی روایات کے باعث آج بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور پشتون وبلوچ کو دنیا کی کوئی بھی طاقت الگ نہیں کر سکتے برادر اقوام نے ہمیشہ صوبے میں امن وترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے اور یہاں قبائلی روایات کومد نظر رکھ کر ایک دوسرے کا احترام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :