ژوب،حلقہ پی بی ون شیرانی میں الیکشن کمیشنکے ناروا فیصلے کے خلاف شیرانی حریفال تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مطاہر ہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) حلقہ پی بی ون شیرانی میں الیکشن کمیشن کے ناروا فیصلے کے خلاف شیرانی حریفال تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مطاہر ہ ہوا مطاہرین نے الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے فوری طور پر حلقہ پی بی ون شیرانی کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا مظاہرین نے ٹائیر جلا ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ کوٹریفک کے لئے بند کردیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک سوجھے سمجھے منصوبے کے تحت پی بی ون شیرانی میں ردبدل کیا گیا ہے جسکی شیرانی اور حریفال قبائل اجازت نہیں دینگے انھوں نے کہا پی بی ون شیرانی ہمیں خیراتمیں نہیں ملا ہے بلکہ الیکش کمیشن کے بنائے گئے قوانین کے تحت پی بی شیرانی کا وجود ہوا تھا انھوں نے کہا شیرانی حریفال کے قبائل اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بلکہ حلقہ کی بحال کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج بھی کریگی جس میں مظاہرئے احتجاجی جلسے اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ کی بندش اور اس سے بھی سخت اقدام اُ ٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے۔