Live Updates

الیکشن کا معرکہ نزدیک آنے والا ہے دعا کریں انتخابات وقت پر ہوجائیں ‘ سعدر فیق

21کروڑ لوگوں کا فیصلہ کوئی اور نہیں وہ خود کریں گے‘ پنجاب میں عمران خا ن کا ذکر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ‘ ہمارے خلاف سازشیں کی گئیں ،رکاوٹیں ڈالی گئیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا اس میں نقصان کس کا ہوا پاکستان ہی ہوا ہے ‘ اگر آپ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے توملک کیسے چلے گا لیکن عمران خان نے پورا زور لگا کہ پاکستان کا نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں چلنے نہیں دیں گے اگریہ سازشیں نہ کرتے تو آج ملک میں بجلی پوری ہوچکی ہوتی ‘اگر قدرت نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو اور لوگوںنے ووٹ دئیے تو ہم پھر اقتدار میں آکر سب کو اکٹھا کریں گے اور محاذ آرائی نہیں کریں گے ،وفاقی وزیر ریلوے کا کارکنوں سے کے اجتماع سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدر فیق نے کہا ہے کہ الیکشن کا معرکہ نزدیک آنے والا ہے دعا کریں انتخابات ٹائم پر ہوجائیں ، 21کروڑ لوگوں کا فیصلہ کوئی اور نہیں وہ خود کریں گے‘ پنجاب میں عمران خا ن کا ذکر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ‘ ہمارے خلاف سازشیں کی گئیں ،رکاوٹیں ڈالی گئیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا اس میں نقصان کس کا ہوا پاکستان ہی ہوا ہے ‘ اگر آپ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے توملک کیسے چلے گا لیکن عمران خان نے پورا زور لگا کہ پاکستان کا نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں چلنے نہیں دیں گے اگریہ سازشیں نہ کرتے تو آج ملک میں بجلی پوری ہوچکی ہوتی لیکن ہمیں پھر بھی جتنا کام کرنے دیا گیا اس میں ہم نے بجلی کے خاتمے کیلئے کئی منصوبے لگائے اور بعض منصوبے لیٹ ہوئے کیونکہ نوازشریف کو نہ اہل کردیا‘اگر قدرت نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو اور لوگوںنے ووٹ دئیے تو ہم پھر اقتدار میں آکر سب کو اکٹھا کریں گے اور محاذ آرائی نہیں کریں گے کیونکہ لڑائی کرنے سے ملک نہیں چلتے۔

(جاری ہے)

لاہور میں نادرہ آباد اور والٹن میں کارکنوں سے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لاہور کا ووٹر ساری صورتحال کو دیکھ رہا ہے اور جو ہور ہا ہے ووٹرز کو سب پتہ ہے اور جس نے بھی آگے آنا ہے ووٹ کے ذریعے آئے ،پنجاب میں عمران خا ن کا ذکر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ21کروڑ لوگوں کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرسکتا وہ خود ووٹ کے ذریعے کریں گے اوران کو جن کا کام پسند آئے گا وہ اسی کو ووٹ دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کامعرکہ نزدیک آنے والا ہے دعا کریں کہ انتخابات ٹائم پرہوجائیں اور تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے۔ انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب باتوں کو وقت گزر گیا ہے اس لئے غلط مشورے دینے بند کرو اور میدان میں آکر مقابلہ کروں ، ا ب فیصلے کا وقت ہے الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پانچ سال کام کرنے کا موقع نہیں دیاگیا ،ہمیں پانچ سال ملے ضرور لیکن دو سے اڑھائی سال ریاست کے ضائع کئے گئے اورحکومت کو روکنے کیلئے بے شمار سپیڈ بریکر لگائے گئے ، ہمارے خلاف سازشیں کی گئیں ،رکاوٹیں ڈالی گئیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا اس میں نقصان کس کا ہوا پاکستان ہوا ، اگر آپ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے توملک کیسے چلے گا لیکن عمران خان نے پورا زور لگا کہ پاکستان کا نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں چلنے نہیں دیں گے۔

اگریہ سازشیں نہ کرتے تو آج ملک میں بجلی پوری ہوچکی ہوتی لیکن ہمیں پھر بھی جتنا کام کرنے دیا گیا اس میں ہم نے بجلی کے خاتمے کیلئے کئی منصوبے لگائے اور بعض منصوبے لیٹ ہوئے کیونکہ نوازشریف کو نہ اہل کردیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ اگر قدرت نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو اور لوگوںنے ووٹ دئیے تو ہم پھر اقتدار میں آکر سب کو اکٹھا کریں گے اور محاذ آرائی نہیں کریں گے کیونکہ لڑائی کرنے سے ملک نہیں چلتے۔

انہوںنے کہاکہ اگر تنقید کرنی ہے تو سیاست پر کروں ، منصوبوں پر کرو لیکن کسی کی ذاتیات پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ یہاں ایسے ایسے بھی لوگ موجود ہیں جنہوںنے مارشل لائ بھی دیکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم کوئی بچہ پارٹی نہیں کہ ہم فیڈر پیتے ہیں ہم ایک میچور پارٹی ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور زرداری بتائیں کہ انہوںنے اپنے اپنے صوبوں میں کیا کام کئے ہیں لوگوں کو کیا سہولیات فراہم کی ہیں۔

ا نہوںنے کہاکہ سندھ اور کے پی کے رہنمائوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ پنجاب کو دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ فنڈز دئیے جاتے ہیں جبکہ یہ بات غلط ہے وفاق کی جانب سارے صوبوں کو ایک جیسے فنڈز ملتے ہیں بس اس کا صحیح استعمال کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ا نہوںنے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا ہے کہ سندھ اور کے پی کے کی صوبائی حکومتیں فنڈز میں کرپشن کرتی ہیں کیونکہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں مگر میرے پاس اس بات کے ثبوت ہے کہ یہ حکومتیں نالائق ہیں کیونکہ میں سندھ کے پہلے اور اب والے وزیراعلیٰ سے ملاقا ت کرچکا ہوں اور اس پتہ چلتا ہے کہ یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی حال کے پی کے والوں کا ہے انہوںنے کہاکہ یہ پہلے ہماری میٹرو کو جنگلہ بس کہتے رہے اور ا ب خود ہی یہ بس چلا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ پنجاب کو ہی دیکھ لیں شہبازشریف نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب واقع ہی پنجاب ہے جبکہ سند ھ اور کے پی کے میں کیا ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کا سب کو پتہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور زرداری خود کام کریں تو نیکی جبکہ ہم کریں توگناہ انہوںنے تو کام کرنے ماحول ہی خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوںنے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری سے کام نہیں کیا ، حلقہ 131کی عجیب وغریب کانٹ چھانٹ کی ہے حلقے سے دیہی آبادی کو ہی نکال دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات