ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحما ن کی احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاا ور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کرائے، وزیر داخلہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کی پوری قیادت احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے،شیری رحمان نے کہا کہ حکومت واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کرائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،وزیر داخلہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔