ڈاکٹرز مسیحاء کا کردار اداکرتے رہیں تا کہ عوام کو بہترین طبہ سہولیتیں فراہم کی جا سکیں،ڈپٹی کمشنر خضدار

اتوار 6 مئی 2018 20:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد قیصر خان ناصر نے کہا ہے کہ طب کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز مسیحائی کا کردار اداکرتے ہوئے لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز سمیت عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولت بروقت فراہم ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹیچنگ اسپتال خضدار کے دورے کے موقع پر اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر خضدار نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انکی خیریت بھی دریافت کی اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے ایم ایس ٹیچنگ خضدار ڈاکٹرز محمد اسماعیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طب کا شعبہ انتہائی حساس شعبہ ہے جہاں انسانی جانوں کا معاملہ ہو وہاں غفلت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ مریضوں کے علاج و معالجے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بروقت اور بلا تاخیر علاج کی سہولت ممکن ہو ڈپٹی کمشنر نے تحصیل نال کا بھی مفصل دورہ کیا مقامی انتظامیہ سے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کریں کیونکہ جہاں امن ہوگا وہاں ترقی ہوگی اور ترقی کی راہ میں روکاوٹ کسی صورت بر داشت نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنر نال محمد اقبال کھوسہ نے انہیں بریفنگ علاوہ ازیں انہوں نے میونسپل کارپوریشن نال میر خالد بزنجو سے بھی ملاقات کی ان سے تحصیل نال میں امن و مان سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ڈپٹی کمشنر نے شہریوں تاجر برادری اور ہدو پنچائت نال کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے انہوں نے ہندو پنچائت رہنمائوں سے کہا کہ علاقے کی ترقی اور فروغ میں اقلیتی برادری کا نمایاں کردار رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :