اسفندیار ولی خان کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، اپنے ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ افسوسناک ہے اور اس ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک میںبد امنی کی لہر پھر سے سر اٹھا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کر کے ملزم کو سزا دی جائے ، اسفندیار ولی خان نے زخمی احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :