آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی، افضل حیات خان

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے صوبائی رہنماء اورکے پی68 کے متوقع امیدوار ارباب افضل حیات خان نے کہا ہے کہ آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ‘کارکن آنیوالے الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیںاپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ‘اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تاریخی اجتماع نے ثابت کیا کہ کے پی کے کے لوگ جھوٹی تبدیلی کو مسترد کرچکے ہیں‘ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور اپنے قائد کے ایک اشارے پرکسی بھی قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں‘انہوں نے کہ ملک بھر کے عوام ان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہیں‘ پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور پارٹی پہلے سے بھی زیادہ فعال ہوچکی ہے ‘انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی۔