قراقرم یونیورسٹی میں کوالٹی انہاسمنٹ کے زیراہتمام پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا جائزہ مکمل کرلیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے زیراہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کی جانچ پڑتال حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈین سوشل سائنس ڈاکٹر عبدالصبور اور ڈائریکٹر QECڈاکٹر مظہر قیوم پر مشتمل چار رکنی جائزہ کمیٹی کے ارکان نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تمام پروگرام کا جائزہ لیا اور دستاویزات کی چھان بین کی۔

یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے جائزہ کمیٹی سے تفصیلی ملاقات کی اور اعلیٰ تعلیم کی راہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالصبور اور ڈاکٹر مظہر قیوم نے پوسٹ گریجویٹ کے نئے قواعدو ضوابط کے بارے میں تفصیلی لیکچردیئے۔

(جاری ہے)

ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کے تمام سپروائزرز نے بھی جائزہ کمیٹی سے ملاقات کی اور سپروژن کی راہ میں مسائل سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

دورے کے اختتام پر جائزہ کمیٹی کے ارکان نے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد سے ملاقات کی اور دورے کے دوران پانے والے نتائج پر گفتگو کی۔ اس موقع پر جائزہ کمیٹی کے دو ماہرین کے ہمراہ ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈائریکٹر آئی مارک ڈاکٹر سید معظم علی نظامی، ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اختر، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہنواز اور چیئرمین فزکس ڈاکٹر منظور علی بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل میرتعظیم اختر نے جائزہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر عبدالصبور اور ڈاکٹر مظہر قیوم کو یونیورسٹی سویئنر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :