ْوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ ن کے شیروں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر داخلہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔