ڈی ایچ کیو ہسپتال نجی انتظام کے ساتھ پتھالوجی لیز قائم کررہے ہیں‘ پتھالوجی ٹیسٹ کی فیس حکومت پنجاب ادا کریگی‘ پتھالوجی لیز کا قیام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی منتخب نمائندوں سے گفتگو

اتوار مئی 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 ڈی ایچ کیو ہسپتال نجی انتظام کے ساتھ پتھالوجی لیز قائم کررہے ہیں‘ پتھالوجی ٹیسٹ کی فیس حکومت پنجاب ادا کریگی‘ پتھالوجی لیز کا قیام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے عوام (ن) لیگ کو ووٹ دینگے‘ پنجاب میں ہیلتھ کلچر تبدیل ہوچکا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں مستند ٹیسٹ ہوتے ہیں اور اعلیٰ ادویات ملتی ہیں۔ چھبیس ڈی ایچ کیو ہسپتال نجی انتظام کے ساتھ پتھالوجی لیز قائم کررہے ہیں۔ پتھالوجی لیبز میں 43سے زائد طبی ٹیسٹ مفت ہوں گے۔ پتھالوجی ٹیٹس کی فیس حکومت پنجاب ادا کریگی۔ پتھالوجی لیبز کا قیام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا ملکی اور غیر ملکی بہترین ادارے پتھالوجی لیبز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔