بلوچستان ،کوئلے کی کانوں میں حادثہ ، ریسکیو آپریشن مکمل،جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

نو مزدور زخمی، ہسپتال منتقل ، جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات سے تھا

اتوار مئی 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، دو حادثات میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 23 ہوگئی، نو مزدور زخمی ہوئے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسپین کاریز اور مارگٹ کی کوئلے کی کانوں میں حادثات پیش آئے جس میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران مزید پانچ مزدوروں کی لاشیں نکالیں جس کے بعد جاں بحق مزدوروں کی تعداد سات ہوگئی، دو افراد زخمی بھی ہوئے۔اس سے پہلے مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 16 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ امدادی کاموں میں ایف سی،، لیویز اور پی ڈی ایم اے نے بھی حصہ لیا۔ دونوں حادثات میں جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق سوات سے تھا جن کی میتیں آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئیں۔