راولپنڈی،نامعلوم افراد نے ماں اور تین بیٹیوں کو قتل کردیا

اتوار مئی 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے ماں اور تین بیٹیوں کوقتل کردیا،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے خانپور ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خانپور میں گھر سے ماں اور بیٹیوں کی ہاتھ پا ئوں بندھی لاشیں ملی ہیں ، لاشوں کے قریب سے جوس کا ڈبہ بھی ملاہے تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے خان پور ہسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعدموت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔تاہم قتل ہونے والوں میں صدف اختر زوجہ شفاقت زمان ، 9 سالہ ایمان شہزادی اور دیگر شامل ہیں،،پولیس کے مطابق خاتون سمیت تینوں بچیاں گھرمیں اکیلی تھیں۔

متعلقہ عنوان :