بورے والا ، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، ایک فرار

ہلاک ملزمان پولیس کانسٹیبل اور وکیل کے قتل میں ملوث تھے، پولیس حکام

اتوار 6 مئی 2018 20:30

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) بورے والاکے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان پولیس کانسٹیبل اور وکیل کے قتل میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔