لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام دوروزہ فیشن شو اختتام پذیر

فیشن شو میں فلم سٹار میگھا ‘صوبیہ خان،میگھا، ڈولی اورثناء کی ریڈ کارپٹ پر کیٹ واک

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام دوروزہ فیشن شو اختتام پذیر،فیشن شو میں فلم سٹار میگھا ‘صوبیہ خان،میگھا، ڈولی اورثنائ کی ریڈ کارپٹ پر کیٹ واک جبکہ معمررانا،وارث بیگ ،افتخار ٹھاکراور طارق طافو بھی شر یک ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کی بھی فیشن شو میں شرکت تفصیلا ت کے مطابق لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں دو روزہ فیشن شو اپنی تمام تر رعنا?ں کے ساتھ ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیو پروڈکشن کی مالک ڈولی نے کہا ہم نے سپر سٹارز کے ساتھ لاہور فیشن ویک سیزن سجایا ہے جس کا آج پہلا روز ہے اگلے روز رائزنگ سٹارز کے ساتھ پھر ایونٹ سجائیں گے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کلچر اور ثقافت کو پروموٹ کروں اور کوئی موقع اس حوالے سے ہاتھ سے نہیں جانے دیتی پنجاب حکومت کی جانب سے کلچر کو پرموٹ کرنے کیلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی،طارق طافو اور ولی حامد کے گانوں پر میگھا اور ثناء کے ڈانس کو شر کاء انجوائے کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :