ہر عورت کو اپنے تحفظ کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا‘خواتین کو ہراساں کرنے ہرجگہ معمول بن چکا ہے‘ڈھول پلیئر عریشمہ مریم

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ ہر عورت کو اپنے تحفظ کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا‘خواتین کو ہراساں کرنے ہرجگہ معمول بن چکا ہے‘اس میں سب سے بڑی کمزوری خود خواتین کی ہے۔جو مرد خواتین کو عزت نہیں دیتے ان کو خواتین کے حقوق کی بات کرنے کا بھی حق نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ،بالی وڈ اور لالی وڈ سمیت ہر انڈسٹری میں کئی سالوں سے ظلم خاموشی سے برداشت کررہی ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

ایک انٹرویو میں ڈھول پلیئر نے کہا اب خواتین ماضی کی نسبت مضبوط اور مستحکم ہو چکی ہیں۔عورتیں مردوں کے برابر ہر جگہ کر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ تعلیم کے میدان میں خواتین مردوں سے کہی آگے نکل چکی ہیں۔ہر شعبے کی خواتین کو جنسی ہراسگی کیخلاف آواز اٹھانی ہو گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :