پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام خواجہ غلام فریدمیلہ اختتام پذیر

میلے میں ندیم عباس لونے والااورثریا ملتانیکر سمیت دیگر نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ

اتوار مئی 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام خواجہ غلام فریدمیلہ اختتام پذیر،میلے میں ندیم عباس لونے والااورثریا ملتانیکر سمیت دیگر نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جبکہ سجادہ نشین دربا فریڈ کوٹ مٹھن شریف نے خصوصی شرکت کی،میلے میں موہن بھگت،سخاوت حسین،کرشن لعل،نسیم سیمی،جمیل پروانہ ،ثوبیہ ملک ،رمضان علی سمیت دیگر نے شرکت کی،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے نامور فنکاروں اور مہمانان گرامی شیلڈ بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا خواجہ فریڈ برصغیر پاک ہند کی ایک نامور ہستی ہیں۔ان کی تعلیمات کی بدولت اسلام کی روشنی مزید پھیلی۔انہوں نے اپنی شاعری میں معاشرے کی صیح معنوں میں عکاسی کی۔ان کی شاعری آج بھی دلوں میں رس گولتی ہے۔کئی سال پہلے لکھا ان کا کلام آج بھی ہر محفل سخن کی ذینت بنتا ہے۔ان کا مزید کہا تھا اس میلے کا بھی مقصد یہی ہے کہ خوجہ غلام فرید کے پیغام اور تعلیمات کو عام کیا جائے۔اس میلے میں پنجاب بھر سے صوفی کلام اور ادب سے تعلق رکھنے والی نمایا ں شخصیات شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :