پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی، ہم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ سارہ مغل

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) نامور اداکارہ سارہ مغل نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی، ہم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے اس کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں جو لوگ ہماری مخالفت کر رہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ مغل نے کہا کہ پاکستانی کی اچھی اور معیاری فلم بھی کامیابی کے باوجود سنیما سے اتار دی جاتی ہیںپاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں ہورہی کہ انہیں مالی طور سے نقصان ہو رہا ہے اگر پاکستانی فلمیں سنیماں پر چلیں گی تو وہ ضرور بزنس کریں گی۔

متعلقہ عنوان :